حیدرآباد۔17ستمبر(اعتماد نیوز) ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل عہدیداروں کی جانب
سے یہ وضاحت کی گئی کی میٹرو ریل کی تعمیر کو روک دینے سے متعلق میڈیا میں
نشر کئے جانے والے اخبار کو بے بنیاد قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض
افواہیں ہیں۔ تاہم ایل اینڈ ٹی کمپنی نے کہا کہ اس وقت میٹرو ریل کی تعمیر
کے لئے رکاوٹیں ضرور ہیں جنکو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند
مخالف عناصر اس سلسلہ
میں میٹرو ریل کی تعمیر سے متعلق افواہیں پھیلا رہے
ہیں۔ خیال رہے کہ پچھلے چند دن سے تلنگانہ ریاستی حکومت کے رویہ کے سبب
میٹرو ریل کی تعمیر کو روک دئے جانے سے متعلق تلگو دیشم لیڈرس اور دوسرے
میڈیا چینلس کی طرف سے الزام لگایا جا رہا تھا۔ چنانچہ آج ایل اینڈ ٹی کے
چیرمن این وی ایس ریڈی نے تلنگانہ سی ایس راجیو شرما سے ملاقات کی۔ انہوں
نے واضح کیا کہ میٹرو رل کی تعمیر میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔